چوری وڈکیتی کی وارداتیں

چوری وڈکیتی کی وارداتیں

سمبڑیال (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) سمبڑیال پولیس چوری ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ،آئے روز علاقہ مکین اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے،مسلح ڈاکوشہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق ڈھلم بلگن کا رہائشی عبدالقدوس ولد خلیل احمد گھر سے ڈیرہ پر جارہاتھا کہ "عمر کے کلاں" کے قریب 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روک کرموٹر سائیکل نمبریSTO-4310-14اور 6500نقدی چھین لیے ۔مقدمہ درج۔

مزید : علاقائی