ڈاکوؤں کی لوٹ مار، گن پوائنٹ پر کئی شہریوں کو لوٹ لیا

ڈاکوؤں کی لوٹ مار، گن پوائنٹ پر کئی شہریوں کو لوٹ لیا

سوہدرہ(نامہ نگار)11نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سوہدرہ موڑ کے قریب سوہدرہ ٹاؤن میں بشیر جٹ کے گھر سے تقریباً38500/روپے نقدی اور تین تولے طلائی زیورات لیکر فرا رہو گئے۔اور بشیر جٹ کو زدو کوب بھی کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ رات 11نامعلوم مسلح ڈاکوء رات کے وقت محکمہ تعلیم کے ریٹائر اہلکار بشیر جٹ کے گھر داخل ہوئے ۔بشیر جٹ باہر صحن میں سویا ہوا تھا کچھ ڈاکو کمرے میں داخل ہو گئے اور کچھ دوسرے کمرے میں داخل ہو گئے۔ اور ایک ڈاکو باہر پہرا دینے لگ گیا۔اسی اثنا میں بشیر جٹ کی آنکھ کھل گئی اور اسکو ڈاکوؤں کی بھنک ہو گئی ۔بشیر جٹ نے کمرے میں داخل ڈاکوؤں کو کمرے میں بند کرنے کے لئاٹھا ہی تھا کہ دوسرے ڈاکوؤں نے بشیر جٹ کو زدو کوب کیا اور مارا پیٹا اور اسکو باندھ دیا۔جس سے وہ شدید زخمی ہو گیااور اسکی جیب سے3500/روپے گھر سے 25000/روپے نقدی اور تین تولے طلائی زیورات لیکر فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی