پنجاب، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

پنجاب، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ) بارشوں کا سلسلہ بڑھنے کے پیش نظر فلڈ کنٹرول اتھارٹی نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ گوجرانوالہ میں دریا کے قریبی 30 دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی ہے۔پنجاب بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد فلڈ کنٹرول اتھارٹی نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام کے مطابق 21 ستمبر سے 24 ستمبر تک وسطی پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، حافظ ا?باد، نارروال اور دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،جس سے چناب میں پانی کی سطح 3 لاکھ کیوسک تک بڑھ سکتی ہے۔ ایکسین چناب اصغر علی چوہان کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح آج رات سے بڑھنا شروع ہو جائے گی۔ کسی بھی خطرے کے پیش نظر گوجرانوالہ میں چناب کے کنارے ا?باد تیس دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، دوسری طر ف پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی تک تمام دریا، ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، تاہم بارشوں کے بعد ان میں طغیانی آ سکتی ہے۔

مزید : صفحہ اول