دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فاٹا کے عوام نے ا ہم کر دار ادا کیا ،طاہر القادری

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فاٹا کے عوام نے ا ہم کر دار ادا کیا ،طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام اختیارات کی مرکزیت کے خاتمہ میں ہے۔ون مین شو کے انتظامی کلچر نے لاتعداد سیاسی و جمہوری برائیوں کو جنم دیا ،فاٹا کو صوبہ کا درجہ دینے کے حامی ہیں۔ تاہم فیصلہ کرنے کا حق صرف فاٹا کے عوام کا ہے اس کیلئے ریفرنڈم کروانے میں کوئی حرج نہیں ۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں فاٹا کے عوام نے قابل فخر تاریخی قومی کر دار ادا کیا ،لاکھوں خاندانوں نے 20کروڑ عوام کے تحفظ اور آرام کیلئے ہجرت کی تمام تر مشکلات اور تکلیفوں کے باوجود جرات مندی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اور ابھی تک کر رہے ہیں۔فاٹا کے عوام کا پاکستان پر کسی بھی شہری سے زیادہ حق ہے کیونکہ انہوں نے لا تعداد جانی و مالی قربانیاں دیں۔سربراہ عوامی تحریک نے این اے 154 میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار خواجہ عامر فرید کوریجہ کی انتخابی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کارکن انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید :

صفحہ اول -