جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،کئی ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،کئی ملزمان گرفتار

ہیڈمرالہ(نمائندہ پاکستان)پولیس تھانہ کوٹلی سیدامیرکی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑی کاروائی، منشیات برآمد،ملزمان گرفتارمقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ کوٹلی سیدامیرمحمدعلی نے ڈی پی او سیالکوٹ رائے اعجازاحمداورایس ڈی پی اوسیدعلی نقوی کی خصوصی ہدایت پرتھانہ کوٹلی سیدامیرکے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف گھیراتنگ کرتے ہوئے ایک بڑاآپریشن کیا جس میں محمداسلم عرف بھٹوولدمنشی خاں گجر سکنہ احمل پورسے380گرام چرس،عرفان راجپوت ولد دلاور حسین سکنہ گجرال سے5لیٹرشراب ،عارف آرائیں ولد نور حسین سکنہ احمل پورسے4 لیٹرشراب،دلاو رحسین گجر ولد عدالت خاں سکنہ گجرال سے350 گرام چرس،عمران راجپوت ولددلاورسکنہ گجرال سے4لیٹر شراب،سمیع اللہ گجرولدنثارسکنہ احمل پورسے 2 بوتل شراب، عبدالرشید آرائیں ولدمحمدحسین سکنہ احمل پورسے3 لیٹر شراب، غلام حیدر جٹ ولد محمدسلیم سکنہ گلبہارخورد سے 1لیٹر شراب ،امان اللہ گجر ولد عبدالحمید سکنہ احمل پورسے4 لیٹر شراب،غلام عباس راجپوت ولد فرمان سکنہ گجرال سے 3بوتل شراب برآمد کرلی اورتمام ملزمان کوگرفتارکرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بھرپورکاروائی کرنے پراہل علاقہ نے ایس ایچ اوتھانہ کوٹلی سید امیر محمد علی کوخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرایس ایچ اومحمدعلی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ عنقریب علاقہ کوکرائم فری بنادیاجائے گاجس کے لیے شہریوں کامزیدتعاون درکارہے۔

مزید : علاقائی