ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سعدیہ سے 50ہزار روپے مالیت کے زیورات چھین لیے ۔وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر راشد اور اس کی فیملی سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے ۔جبکہ مزنگ میں ڈاکوؤں نے کاشف سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے الیاس سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی ،باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے پرویز سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے صدام سے 31ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے شفیق سے 64ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مغل پورہ میں رفاقت ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں امتیاز ،چوہنگ میں اسلم،ہنجر وال میں اختر کی گاڑیاں جبکہ سبزہ زار میں عمران ،بھاٹی گیٹ میں عاطف ،شفیق آباد میں حنیف ،مصری شاہ میں خادم حسین ،مسلم ٹاؤن میں حامد ،ملت پارک میں ظہیر ،فیصل ٹاؤن میں مدثر ،لیاقت آباد میں شاہد ،گارڈن ٹاؤن میں عدیل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی