عمران کو انتخابی مہم میں شر کت سے روکنے کیخلاف پٹیشن دائر کرینگے، چودھری سرور

عمران کو انتخابی مہم میں شر کت سے روکنے کیخلاف پٹیشن دائر کرینگے، چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا کہ پارٹی چےئر مین عمران خان کو ضمنی انتخابی مہم میں شر کت سے روکنے کے خلاف آج (سوموار)لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر یں گے‘ہم جمہو ریت پر یقین نہ رکھتے ہوتے تو موجودہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیتے ‘ہم ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی چاہتی ہے مگر کر پشن اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا ‘آئی جی پنجاب سمیت پو لیس کے دیگر افسران کے رشتہ دار (ن) لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن لڑرہے ہیں ان حالات میں لوگوں کو انصاف کون دے گا؟مقتول غفار گجر کے قتل کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہ کی گئی تو کسی تفتیش کو قبول نہیں کر یں گے ۔ وہ گزشتہ روز پارٹی چےئر مین سیکرٹر یٹ میں ہنگامی پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجودتھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر نے کہا کہ ہم کسی ایسی تفتیش کو نہیں مانے گے جس میں غفارگجر کے قتل پر ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں ہونگیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پو لیس سیاسی بن چکی ہے اور وہ بھتہ خوروں ‘ٹارگٹ کلرز اور ڈاکوں کو پکڑ نے کی بجائے تحر یک انصاف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے اور ہمارے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو ہر اساں کر رہی ہے مگر اسکے باوجود ہم حکمرانوں کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -