ایف آئی اے کی انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی ، پاسپورٹ،ڈگریاں برآمد

ایف آئی اے کی انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی ، پاسپورٹ،ڈگریاں برآمد

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ایف آئی اے نے لاہور میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سینکڑوں پاسپورٹ اور ڈگریاں برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ممالک بھجواتے تھے۔ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے السادات ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اعوان ٹاؤن میں چھاپہ مار کر 4پاکستانی پاسپورٹ، 40میڈیکل اور2ایجوکیشنل سرٹیفکیٹ،محکمہ صحت کے جاری کردہ نان ابجیکشن سرٹیفکیٹس،100سی ویز،پاسپورٹس کی درجنوں فوٹو کاپیاں،2لیپ ٹاپ اور2سی پی یو برآمد کر لیے اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ابوعلی نقوی اور سید طاہر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔مذکورہ ملزمان غیر قانونی طور پر شہریوں کو ورک ویزوں پر سعودی عرب،دبئی ،کینیڈا اور روس بھجواتے تھے۔دریں اثناء ایف آئی اے کی ٹیم نے جی پی انٹرنیشنل کنسلٹنسی ایچی سن سوسائٹی رائیونڈ روڈ پر چھاپہ ما ر کر 36پاسپورٹ،میڈیکل سرٹیفیکٹس کی فوٹو کاپیاں ،پاسپورٹس اور دبئی کے ویزے برآمد کر کے ملزم وسیم افضل ،عامر اور سلمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر