پیپلز پارٹی احتجاجی ایجنڈے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کو شامل کرے، خرم نواز

پیپلز پارٹی احتجاجی ایجنڈے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کو شامل کرے، خرم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)پیپلز پارٹی اپوزیشن بننے کے فیصلے میں سنجیدہ ہے تو پھر اپنے احتجاجی ایجنڈے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کو شامل کرے اور پنجاب پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والے 14شہدا اور 85سے زائد زخمیوں کو انصاف دلوانے کیلئے اسمبلیوں میں نیا پارلیمانی کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہا کہ 17جون 2014کے دن ماڈل ٹاؤن لاہور میں ظلم ہوا اور شہدا کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے اور حکمرانوں کے خلا ف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ حکومتی ہدایات پر سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ شہریوں پر ظلم ہوتا رہے گا ا نہوں نے کہا کہ ہماری اپوزیشن جماعتوں سے درخواست ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذکر صرف اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں بلکہ عملاً شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے بھی ہوں ۔

مزید :

صفحہ آخر -