مثبت تنقید کا خیر مقدم‘ پاکستان کو دنیا کی 18ویں بڑی معشیت بنائیں گے‘ اسحاق ڈار

مثبت تنقید کا خیر مقدم‘ پاکستان کو دنیا کی 18ویں بڑی معشیت بنائیں گے‘ اسحاق ...

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے ، حکومت صنعت و زراعت سمیت تمام شعبوں کو یکساں اہمیت دے رہی ہے ، ملک کے دور افتادہ علاقوں کو ترقی دے کر قومی دھارے میں لا رہے ہیں ، آسان قرضوں کی فراہمی کیلئے مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ پر کام کررہے ہیں ، حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں مڈل طبقہ فروغ پا رہا ہے ، پاکستان کو دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بنائیں گے ، دنیا کے 22 معتبر ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کررہے ہیں ، میڈیا حکومت کے اچھے کاموں کو اجاگر کرے ، مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اتوار کو سرکاری ٹی وی کودےئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے قرضوں کی تعداد کو 25 لاکھ سے بڑھا کر کئی لاکھ تک لائیں گے ، معاشی اصلاحات سے محصولات اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا ہے ، عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آ رہی ہے ، پاکستان کا اعتماد بڑھنے سے بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے کہ پاکستان میں دو سال میں بے پناہ ترقی کی ہے ، گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی پاکستان یورو بانڈ کو پذیرائی ملے گی ۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے 7 ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ روز گار کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی کا خرچہ 190 ارب روپے ہے ، حکومت نے بی آئی ایس پی کے تحت سالانہ امداد 12 سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کردی ، وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز بھی ختم کردیئے گئے ہیں ، حکومت نے محصولات میں 33 فیصد اضافہ کیا ہے ، معاشی اصلاحات کے اثرات نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے ، حکومت صنعت و زراعت سمیت تمام شعبوں کو یکساں اہمیت دے رہے ہیں ، ملک کے دور افتادہ علاقوں کو ترقی دے کر قومی دھارے میں لا رہے ہیں ، آسان قرضوں کی فراہمی کیلئے مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ پر کام کررہے ہیں ، حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں مڈل طبقہ فروغ پا رہا ہے ، پاکستان کو دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بنائیں گے ، دنیا کے 22 معتبر ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کررہے ہیں ، میڈیا حکومت کے اچھے کاموں کو اجاگر کرے ، مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر