لوہاری گیٹ کے علاقہ میں 35 سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

لوہاری گیٹ کے علاقہ میں 35 سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

 لاہور(کرائم سیل)لوہاری گیٹ کے علاقہ میں 35سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔متوفی کے لواحقین ،اہل علاقہ اور پولیس کے مطابق گجرانوالہ کا رہائشی 35سالہ عبد الحق جوتیوں کے کارخانہ کا مالک تھا اور لوہاری گیٹ کے علاقہ میں سامان لینے آیا تھا ۔دوپہر کے وقت وہ سڑک پر جا رہا تھا کہ اچانک فٹ پاتھ پر گر گیا ۔ راہگیروں نے اسے سنبھالا اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عبد الحق کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ چند گھنٹوں تک رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے متوفی کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔متوفی 3بچوں کا باپ تھا۔

مزید : علاقائی