جہلم میں ڈینگی سپرے سے بچیوں کے بے ہوش ہونیکی حقیت سامنے آگئی

جہلم میں ڈینگی سپرے سے بچیوں کے بے ہوش ہونیکی حقیت سامنے آگئی

لاہور(محمد نواز سنگرا)ڈومیلی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ضلع جہلم میں ڈینگی سپرے کی وجہ سے بچیوں کے بیہوشی کی حقیت سامنے آگئی ۔سکول کی پرنسپل نساس اخترنے اپنی نوکری بچانے کیلئے سینکڑوں طالبا ت کی زندگی داؤ پر لگا دی۔پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول موڑ گاہ مسرت جبیں اور سنئیر ہیڈ ماسٹر افتخار احمد گورنمنٹ ایلیٹ بوائر ہائی سکول کو سرنڈر کیے جانے سے ڈومیلی سکو ل کی پرنسپل کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا کہ کہیں اس کو بھی سیٹ سے ہٹا نہ دیا جائے اور اسکی خدمات سیکرٹری کے سپرد نہ کی جائیں جس کی بدولت جلد بازی میں غیر معیاری اور غیر متعلقہ لوگوں سے سپرے کرا کر سینکڑوں طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگا دی گئیں ۔تفصیلات کیمطابق ضلع جہلم کے گاؤں ڈومیلی میں ڈینگی سپرے کیوجہ سے سینکڑوں طالبات بیہوش ہو گئی تھیں جس کی سزا کے طور پر وزیر اعلیٰ نے 3سیکرٹریو ں کے او ایس ڈی بنانے ،2ڈی سی او ز کی معطلی،ای ڈی او ز ،اسسٹنٹ کمشنرزاور ٹی ایم کو بھی سزائیں سنائیں تھیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ 2ستمبر کو مشیر وزیر اعلیٰ برائے صحت خواجہ سلما ن رفیق کی زیر صدار ت ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم نے شرکت کی اور ان کو سیکرٹری کی طرف سے احکامات جار ی کیے گئے تھے کہ وہ 2سے4تاریخ تک راولپنڈی میں رہیں گے اور وہاں سکولوں کا معائنہ کریں گے کہ کیا راولپنڈی ڈویژن میں سرکاری سکولوں میں ڈینگی سپرے کیا گیا ہے یا نہیں جس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی نشاندہی پر ڈینگی سپرے نہ کرنے کی وجہ سے پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول موڑ گاہ مسرت جبیں اور سنئیر ہیڈ ماسٹر افتخار احمد گورنمنٹ ایلیٹ بوائر ہائی سکول کو سرنڈر کیے جانے سے ڈومیلی سکو ل کی پرنسپل کو خطرہ لاحق ہو گیا تھاکہ انہوں نے ڈینگی سپرے نہیں کروایا اور ان کو بھی موجود ہ عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے تو انہوں نے چالاکی کرتے ہوئے پرائیویٹ طور پر سپرے کروانے کے لئے لوگوں کوبلایا اور سپرے کر اکر کمروں کو ایک دن بند رکھا جبکہ ڈینگی سپرے کے 2گھنٹوں کے بعد کمروں کے دروازے کھول ضروری ہوتا ہے تاکہ ہوا کا گزر بسر ہو اور دوائی کا اثر زائل ہو جائے لیکن کمرے بند ہونے کیوجہ سے جیسے ہی بچیاں سکول میں آئیں تو وہ بیہوش ہو گئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی سپرے کیلئے دوائی محکمہ صحت اور عملہ لوکل گورنمنٹ سے لیا جاتا ہے جبکہ پرنسپل نے سب انتظامات پرائیویٹ طور پر کیے۔

ڈینگی سپرے

مزید : علاقائی