نیب کاکوئی نوٹس نہیں ملا شامل تفتیش ہونا میراقانونی حق ہے ،رانا مشہود

نیب کاکوئی نوٹس نہیں ملا شامل تفتیش ہونا میراقانونی حق ہے ،رانا مشہود

لاہور( خبرنگار) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے کہ انہیں اب تک کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی تفتیش کے متعلق کچھ بتایاگیاہے ۔رانامشہود احمد نے خط میں مزید لکھا کہ کیا نیب رولز ڈی جی نیب پنجاب کو ایسی مہم کی اجازت دیتے ہیں جس میں کسی کی ذاتیات پر بات ہو ۔ ڈی جی نیب پنجاب کس بنیاد پر مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے متعلق انہیں بتایاجائے ۔اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ڈی جی نیب پنجاب ذاتیات پر اترے ہوئے ہیں تفتیش میں شامل ہونا ان کا قانونی حق ہے جس کے متعلق انہیں ابھی تک آگاہ نہیں کیاگیا ۔

مزید : علاقائی