فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی قربانی مہم عروج پرپہنچ گئی ،کمیٹیاں تشکیل

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی قربانی مہم عروج پرپہنچ گئی ،کمیٹیاں تشکیل

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری قربانی مہم عروج پرپہنچ گئی ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور گلگت، بلتستان کے سیلاب زدگان سمیت غرباء و مساکین،ورثاء شہداء، جیلوں کے قیدیوں اور تھرپارکر و بلوچستان کے دور دراز قحط زدہ علاقوں میں قربانیاں کی جائیں گی جس کے لئے جانوروں کی خریداری کا کام مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد ان علاقہ جات میں قربانی کے جانورپہنچائے جا سکیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی بڑی تعداد عید قربان سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارے گی جس کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایف آئی ایف اس سال بھی ملک کے طول و عرض میں کروڑوں روپے مالیت کے جانور قربان کر کے لاکھوں لوگوں تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ امیرجماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی جانب سے ذمہ داران اور کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ حالیہ سیلاب زدگان سمیت گزشتہ برسوں کے زلزلہ زدگان اور دیگر آفت زدہ علاقوں میں بھی قربانیاں کی جائیں اور ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔

مزید : علاقائی