, دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے، رفیق رجوانہ

, دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے، رفیق رجوانہ

لاہور(خبر نگار خصوصی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ حکومت ملک میں مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور اس کی ترقی کے لئے کام کرنے والے اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ ماحول مہیا کرنے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں 34ویں پنجاب امیچیور گالف چیمپئین شپ کے حوالے سے منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی ملک کا سرمایہ ہیں جنہوں نے دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل ہمیں ہر میدان میں نہ صرف مقابلہ کرنے کا طریقہ سکھاتی ہے بلکہ ہر قسم کے نتائج کو خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کرنے کا قرینہ بھی سکھاتی ہے۔گورنر نے کہا کہ دیگر کھیلوں کی طرح گالف بھی ایک صحت مندانہ کھیل ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے کھیلاڑیوں نے کھیلوں کے میدان میں بڑے نام پیدا کئے ہیں جنہوں نے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ چائنہ میں ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کھلاڑی حصہ لے کے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے گالف چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

رفیق رجوانہ

مزید : علاقائی