تعلمی بورڈ ز انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو سالانہ امتحان 2015 کے رزلٹ کارڈ فراہم نہ کر سکے ٍ

تعلمی بورڈ ز انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو سالانہ امتحان 2015 کے رزلٹ کارڈ فراہم نہ کر ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ کے طلبا وطالبات کو سالانہ امتحان 2015کے رزلٹ کارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے جبکہ ضمنی امتحان کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے ہزاروں امیدوار امتحانی نظام میں غلطیوں اور گڑبڑ کے باعث بورڈز اور تعلیمی اداروں کے چکر لگاتے تھک گئے ہیں، کئی جگہوں پر متاثرہ طالب علموں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تاہم امتحانی نظام نتیجہ مرتب کرنے کے دوران کی جانے والی غلطیوں کے سبب بھی طلبا اور طالبات کی اچھی خاصی تعداد پریشانی سے دوچار رہے پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان تعلیمی بورڈز نے 12ستمبر کو کیا تھا نتائج میں گڑبڑ اورغلطیوں کی بڑے پیمانے پر شکایات کے علاوہ بہت سے امیدواروں کو تاحال رزلٹ کارڈ بھی نہیں مل سکے جس کے باعث وہ متعلقہ تعلیمی اداروں اور تعلیمی بورڈز کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ ہفتہ 12ستمبر کو رزلٹ جاری کیا گیا جبکہ اگلے روز اتوار کی چھٹی کے علاوہ 20-19ستمبر کو ہفتہ اتوار کی چھٹی کے باعث بنک بند تھے جبکہ آج21ستمبر حتمی امتحانی کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے اس طرح رزلٹ سے داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ تک کے محض نو دنوں میں سے تین چھٹیاں نکال دیں تو چھ دن باقی بچتے ہیں اگر داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو مہنگائی تنگ دستی بدحالی کے اس دور میں طلبا طالبات کو دوگنا داخلہ فیس یا تین گنا دخلہ فیس جمع کروانا پڑے گی یا رزلٹ کارڈ میسر نہ آنے اور غلطیوں بھرے رزلٹ کے باعث ہزاروں طلبا ضمنی امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ضمنی امتحان

مزید : علاقائی