امریکی ٹی وی شو میں مریضوں کے براہ راست آپریشن بھی ہونے لگے

امریکی ٹی وی شو میں مریضوں کے براہ راست آپریشن بھی ہونے لگے
 امریکی ٹی وی شو میں مریضوں کے براہ راست آپریشن بھی ہونے لگے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض اوقات ہمیں اپنے بے پناہ تجسس کی وجہ سے ایسی چیزیں بھی دیکھنی پڑتی ہیں جو ہم کبھی نہیں دیکھنا چاہتے۔ ایسے ہی ایک امریکی ٹی وی شو میں ہوا جو دراصل ایک ’’میڈیکل شو‘‘ ہے اور ڈاکٹر اس شو میں لائیو لوگوں کا علاج کرتے ہیں، حتیٰ کہ ہلکے آپریشن بھی لائیو ہی کر دیئے جاتے ہیں۔اس شو میں ایک خاتون آئی جس کے سر میں گزشتہ 20سال سے ایک پھوڑا تھا۔ ڈاکٹر سینڈرا لی نے شو کے دوران اس کا آپریشن کیا اور پھوڑے کو کٹ لگا کر اس میں سے پیپ اور گندہ خون جو 20سال سے جمع ہونے کی وجہ سے انتہائی خوفناک لگ رہا تھا، نکال دیا۔ یہ مادہ اس قدر کریہہ تھا کہ سٹوڈیو میں موجود لوگوں کے چہروں پر کراہت نمایاں ہو گئی بلکہ اکثر نے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے۔ اس مریض خاتون کا کہنا تھا کہ یہ پھوڑا پہلی بار 20سال قبل میرے سر پر نکلا لیکن گزشتہ 2برس میں اس کا سائز بہت بڑھ گیا۔ میں اس کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو گئی تھی کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ میرے سر میں یہ کراہت طاری کردینے والا پھوڑا دیکھیں۔

مزید : علاقائی