3400سے زائد پولیس افسران واہلکارجرائم میں ملوث ہیں،سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش

3400سے زائد پولیس افسران واہلکارجرائم میں ملوث ہیں،سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ ...
3400سے زائد پولیس افسران واہلکارجرائم میں ملوث ہیں،سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 3400سے زائد پولیس افسران واہلکارجرائم میں ملوث ہیں۔سپریم کورٹ میں پولیس میں جرائم پیشہ افسران واہلکاروں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر پیش ہوئے ۔دوران سماعت سندھ پولیس کی جانب سے عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس میں انکشاف کیاگیا کہ3400سے زائد پولیس افسران واہلکارجرائم میں ملوث ہیں جبکہ اب تک جرائم میں ملوث 1400پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکر تے ہوئے حکم دیا کہ جانچ پڑتال کے لیے نئی کمیٹی قائم کی جائے۔عدالتی حکم پراےڈی خواجہ،ثناءاللہ عباسی،سلطان خواجہ پر مشتمل جانچ کمیٹی قائم کر دی گئی۔