وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،آرمی چیف کی شرکت،بڈھا بیر حملےکے ثبوت افغان حکومت کے حوالے کرنے کافیصلہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،آرمی چیف کی شرکت،بڈھا بیر حملےکے ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،آرمی چیف کی شرکت،بڈھا بیر حملےکے ثبوت افغان حکومت کے حوالے کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس اختتام پذیرہوگیا ہے جس دوران بڈھا بیر حملے کے ثبوت افغان حکومت کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر،ڈی جی ملٹری آپریشنز،ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس،وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ،قومی سلامتی کے مشیر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال،نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضربِ عضب،افغانستان کی صورتحال اور بارڈ منیجمنٹ سٹریٹجی پر غورکیا گیااور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیاہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بڈھا بیر حملے کی رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڈھ بیر حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں جس پر افغانستان میں اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بڈھ بیر کیمپ پر حملے کے ثبوت افغان حکام کے حوالے کرے گا۔

اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کا بھی جائزہ لیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم دورہ امریکہ پر افغان صدر کے سامنے بڈھ بیر حملے کا معاملہ اٹھائیں گے۔ سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اورشدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر بھی اتفاقِ رائے کیا ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -