توانائی کے شعبے میں 980ارب روپے کی کرپشن بے نقاب ہو گئی :عمران خان

توانائی کے شعبے میں 980ارب روپے کی کرپشن بے نقاب ہو گئی :عمران خان
توانائی کے شعبے میں 980ارب روپے کی کرپشن بے نقاب ہو گئی :عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں 980ارب روپے کی کرپشن بے نقاب ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ 2آڈیٹر زنے جنرل رپورٹ میں بتایا ہے کیسے قومی خزانے میں گھپلہ کیا گیاہے ،مک مکا کی سیاست نے دو سال تک کرپشن کی سیاست کو چھپائے رکھاہے۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو 980ارب روپے کا نقصان پہنچانے والوں کو فوری پکڑا جائے،بد عنوانی اور بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کا کڑا حتساب کیا جائے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں