بلدیاتی انتخابات بڑا چیلنج ،صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کامیاب ہوں گے ،چیف الیکشن کمشنر

بلدیاتی انتخابات بڑا چیلنج ،صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کامیاب ہوں گے ،چیف ...
بلدیاتی انتخابات بڑا چیلنج ،صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کامیاب ہوں گے ،چیف الیکشن کمشنر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بڑا چیلنج ہے ،صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کامیاب ہوں گے تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،چیف سیکرٹری سندھ، چیئرمین ایف بی آراورآئی جی اسلام آباد شریک ہوئے ،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنرسرداررضاخان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے بلدیاتی انتخابات کرانے میں کامیاب ہونگے ، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتیں تمام فریقین کویکساں مواقع فراہم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانا ایک مشکل ٹاسک ہے،انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا شفاف انتخابات کاانعقادصوبائی حکومتوںاورانتظامیہ کے تعاون کے بغیرممکن نہیںہے انہوں نے کہا کہ امیدہے پنجاب، سندھ حکومتیں تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں