غنڈہ گردی ،پرنسپل سے جھگڑے پر طلبہ کے 5مسلح حامی سکول گھس گئے ،پانچوں گرفتار

غنڈہ گردی ،پرنسپل سے جھگڑے پر طلبہ کے 5مسلح حامی سکول گھس گئے ،پانچوں گرفتار
غنڈہ گردی ،پرنسپل سے جھگڑے پر طلبہ کے 5مسلح حامی سکول گھس گئے ،پانچوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)تعلیمی ادارے میں غنڈہ گردی کا واقعہ ،طلبہ اور پرنسپل میں جھگڑا ہوا توطلبہ کے مسلح حامیوں نے سکول ہی بند کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق سی پی اواظہر اکرام کا کہنا ہے کہ شیر شاہ میں نجی تعلیمی ادارے میں سکول پرنسپل اورطلبہ کے درمیان جھگڑاہو گیاجس کے بعد طلبہ کے حامی5 مسلح افراداسکول میں گھس آئے۔سی سی پی او کے مطابق مسلح افرادنے طلبہ کوسکول سے باہرنکال کرسکول کے گیٹ پرتالا لگادیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس سکول پہنچ گئی جہاں پانچوں مسلح افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیاہے ۔سی پی اواظہراکرام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیاجائےگا۔

مزید :

ملتان -