مصری لڑکی نے لائیو شو میں فون کال پر اپنی والدہ کی والد کے ساتھ بے وفائی بے نقاب کر دی ،مذہبی عالم نے ایسا قابل تحسین مشورہ دیا کہ آپ بھی داد دیں گے

مصری لڑکی نے لائیو شو میں فون کال پر اپنی والدہ کی والد کے ساتھ بے وفائی بے ...
مصری لڑکی نے لائیو شو میں فون کال پر اپنی والدہ کی والد کے ساتھ بے وفائی بے نقاب کر دی ،مذہبی عالم نے ایسا قابل تحسین مشورہ دیا کہ آپ بھی داد دیں گے

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری لڑکی نے اپنی والدہ کی والد کے ساتھ بے وفائی کو پورے ملک کے سامنے لائیو ٹی وی شو میں بے نقاب کر دیا اور بتایا کہ اس کی والدہ کی والد کے ساتھ بے وفائی کے باعث اس کے منگیتر نے اسے چھوڑ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ماروانامی مصری لڑکی نے مصری ٹی وی چینل ’الحیات‘کو ٹیلیفونک کال پر بتایا کہ اس نے اپنے ماں کو اپنے باپ کے ساتھ دھوکہ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاہے ۔لڑکی نے چینل کو بتایا کہ اس کی والدہ کسی اور مر د کے کوجانتی ہیں جس کی وجہ سے وہ میرے والد کے ساتھ بے وفائی کر رہی ہیں اور اس ہی وجہ سے اس کا منگیتر اسے چھوڑ گیاہے ۔

لڑکی کا کہناتھاکہ جب اس نے اپنی ماں سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے صاف انکار کر دیاجبکہ ہمیں یقین ہے کیونکہ ہم نے انہیں خود دیکھاہے ۔مارواکا کہناتھا کہ اسے اب اپنی ماں سے نفرت ہو رہی ہے اور وہ ان سے بات بھی نہیں کرنا چاہتی ،اس حوالے سے وہ جاننا چاہتی ہے کہ یہ صحیح ہے یا غلط ،پروگرام میں موجود مذہبی عالم نے بچی کی ساری باتیں غور سے سنی اور اسے سمجھاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ بول چال بند مت کرے بلکہ وہ اپنی ماں سے اس بارے میں بات کرے اور اسے صحیح راستے پر لائے ۔مذہبی عالم نے بچی کو کہا کہ وہ ان سے بات کرے اور جاننے کی کوشش کرے کہ ایسی کیا وجہ ہے جس کی وجہ سے آپ کی والدہ ایسا کر رہی ہیں اور پھر آپ انہیں صحیح اور غلط راستے کا بتائیں اور انہیں درست سمت میں لائیں ۔

مزید : بین الاقوامی