پاکستان اور چین میں جے ایف 17کی ٹیکنالوجی کو امریکا اور بھارت سے دور رکھنے کا معاہدہ

پاکستان اور چین میں جے ایف 17کی ٹیکنالوجی کو امریکا اور بھارت سے دور رکھنے کا ...
پاکستان اور چین میں جے ایف 17کی ٹیکنالوجی کو امریکا اور بھارت سے دور رکھنے کا معاہدہ

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے ہے کہ وہ جے ایف17 تھنڈر کی ٹیکنالوجی امریکا اور بھارت کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے۔ چینی اخبار”چائنہ ٹائمز“ نے بیجنگ کے سینا ملٹری نیٹ ورک کے حوالے سے لکھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مشترکا تیار کردہ جنگی طیارے جے ایف 17تھنڈر کی ٹیکنالوجی کو امریکا اور بھارت سے دور رکھنے کا معاہدہ طے ہے کیونکہ جے ایف 17 کو امریکی لڑاکا ایف16پر برتری حاصل ہے۔ مقامی اخبار جنگ کے مطابق جے ایف 17کے بلاک ٹو پاک فضائیہ کے منہاس اسکوڈرن کے پاس زیر استعمال ہیں۔ منہاس پی اے ایف کا تیسرا اسکوڈرن ہے جسے جے ایف 17سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔سینا ملٹری رپورٹ کے مطابق جے ایف17اور ایف16کا جب موازنہ کیا جاتا ہے تو پاکستان اور چین کا مشترکا تیار کردہ جے ایف17 غالب ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے کوشش کی کہ وہ جے ایف 17تک رسائی حاصل کرے اور اس کا تجزیہ کرے لیکن پاکستان نے امریکا کی یہ درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہے کہ اس لڑاکا طیارے کی ٹیکنالوجی کی معلومات کا کسی سے تبادلہ نہیں کیا جائے گا اور خاص کر بھارت اور امریکا کو اس کے متعلق کچھ نہیں بتایا جائے گا۔

مزید : کراچی