ایم کیو ایم کے دوکارکن 14 روزہ جسمانی ر یمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے دوکارکنوں کو انسدادِ دہشتگردی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کارروائی کے بعد عدالت نے ظفرعلی اورعامر رضاکو 14 روزہ جسمانی ر یمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ ملزموں کو غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گلستان جوہر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے ریمانڈ ملنے کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کردیا ہے۔