کوئی ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتا،ائیر چیف سہیل امان،بڈھ بیر کیمپ کا دورہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔دشمن کو علم ہونا چاہیئے کوئی ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتا۔تفصیلات کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پشاور میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے بڈھ بیر ائیر کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور فضائیہ کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے وفا داری ہر جوان کا بنیادی فرض ہے ۔دشمن کو علم ہونا چاہیئے کوئی ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتا۔