انتخاب عالم کو قومی کرکٹ ٹیم کا مینیجر بنادیا گیا

انتخاب عالم کو قومی کرکٹ ٹیم کا مینیجر بنادیا گیا
انتخاب عالم کو قومی کرکٹ ٹیم کا مینیجر بنادیا گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخاب عالم کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا مینیجر تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مینیجر کاعہدہ نوید اکرم چیمہ کے معذرت کے بعد خالی ہوا جس کے بعد انتخاب عالم کی عارضی طور پراس عہدے پر تعیناتی کی گئی ہےاور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ِزمبابوےکیلئے مینیجر ہونگے۔ اس سے قبل وہ 25 اکتوبر 2008 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے تھے ۔2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت کے وقت انتخاب عالم ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ تھے۔علاوہ ازیںانتخاب عالم ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے پہلے کپتان کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔ انہوں نے بطور کپتان پہلے تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جس میں سے دومیچوں میں فتح سمیٹی جبکہ ایک میں ناکام ٹھہرے۔بطور کھلاڑی و ہ47 ٹیسٹ اور4 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے نوتعینات مینیجر انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک مینیجر کے عہدے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، قومی ٹیم کا مینیجر بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے مینیجر کے طور پر نظم وضبط پر عمل کرانا بڑی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی سرزمین پر جاکر سیریز جیتنا پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

مزید : کھیل