قومی ایئر لائن بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

قومی ایئر لائن بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے ، وزیراعلیٰ ...
قومی ایئر لائن بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گڈگورننس کیلئے بلا تفریق احتساب بہت ضروری ہے جبکہ گڈگورننس کے بغیر عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔کوئٹہ میں پی آئی اے ٹریننگ سنٹر کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سنٹر کے قیام پر پی آئی اے کے شکرگزارہیں۔پی آئی اے بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے بلوچستان میں بند تمام ایئر پورٹس کو فعال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں بلوچ نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیںبلوچستان میں افرادی قوت کی سخت ضرورت ہے۔

مزید : کوئٹہ