سلمان ابڑو کو پروٹوکو ل دینااور پیزا کھلانا مہنگا پڑ گیا،جیل حکام کو نوٹس جاری

سلمان ابڑو کو پروٹوکو ل دینااور پیزا کھلانا مہنگا پڑ گیا،جیل حکام کو نوٹس ...
سلمان ابڑو کو پروٹوکو ل دینااور پیزا کھلانا مہنگا پڑ گیا،جیل حکام کو نوٹس جاری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان لاشاری قتل کیس کے ملزم سلمان ابڑو کو وی آئی پی پروٹوکول دینا اور سرکاری گاڑی میں بٹھا کرپیزا کھلانا پولیس والوں کو مہنگا پڑ گیا ،جیل حکام کو نوٹس جاری کر دیاگیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ سلمان ابڑو کو سہولیات کس قانون کے تحت دی جا رہی ہیں ،عدالت نے سلمان لاشاری کے والد کی درخواست پر جیل حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے قتل کے ملزم سلمان ابڑو کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری کیلئے لایا گیاتو سندھ پولیس نے ملزم کی خوب مہمان نوازی کی۔دوسرکاری گاڑیا ں ملزم کی خدمت پر مامور رہیں۔ملزم سلمان ابڑو کےلئے سرکاری کار جی پی 9159 میں پیزا لایا گیا پھر سرکاری موبائل نمبر پی ایس 4021 میں بٹھا کر کھلایا گیا۔ عدالت نے سلمان ابڑو کو پیزا کھلانے اور وی آئی پی پروٹوکول دینے پر جیل حکام کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید : کراچی