آپریشن ضرب عضب متفقہ سیاسی فیصلہ ہے ،دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا :وزیر اعظم

آپریشن ضرب عضب متفقہ سیاسی فیصلہ ہے ،دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا :وزیر ...
آپریشن ضرب عضب متفقہ سیاسی فیصلہ ہے ،دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا :وزیر اعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ متفقہ طور پر لیا گیا اور اس پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا ۔کراچی آپریشن صرف دہشت گردوں کے خلاف ہے اور اس سے شہریوں کو سکھ کا سانس ملا ہے ۔وزیر اعظم میاں محمو نواز شریف اور صدر ممنون حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب پر تمام جماعتوں کا اتفاق ہے اور یہ سیاسی طور پر متفقہ آپریشن ہے ۔حکومت انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان او ر لوڈ شیڈ نگ سے نمٹنے پر توجہ دے رہی ہے ۔ترقیاتی منصوبے بے روزگاری کے وسائل اور ملکی ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

مزید : قومی