آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث 9دہشت گردوں کی سزائے موت اور ایک دہشت گرد کی عمر قید کی توثیق کردی ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سزایافتہ دہشت گرد خیبر پختونخواہ میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے تھے ۔ان دہشت گردوں میں مستونگ میں فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد بھی شامل ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گردوں میں میجر جنرل ثنا اللہ اور کرنل توصیف پر حملہ کرنے والے اور نو شہرہ کی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔