بھارت کا چین پر جاسوسی کا الزام، ملٹی فنکشن سمارٹ ٹی وی کے استعمال پر پابندی عائد
نئی دہلی (اے این این) بھارت نے چین پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے ملٹی فنکشن سمارٹ ٹی وی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، بھارتی فوج کو چین کے ایسے کثیر الافعال ٹی وی استعمال نہ کرنے اور پہلے سے موجود ٹی وی ہٹانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے الزام عائد کیاہے کہ چین ملٹی فنکشن سمارٹ ٹی وی کے ذریعے بھارتی فوج کی جاسوسی کررہاہے ،انڈین کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیم کے شواہد حاصل کرنے کے بعد بھارتی فوج کے سائبر سکیورٹی ڈویژن نے ملک بھر کے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کو الرٹ جاری کردیاہے کہ چین ملٹی فنکشن جدید سمارٹ ٹی وی کو جاسوسی کیلئے استعمال ہورہاہے ۔فوج کو تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ آئندہ اس ٹی وی کا استعمال نہ کیا جائے اور پہلے سے موجود ٹی ویز کو ہٹا دیا جائے۔ واضح رہے کہ چین کے اس سمارٹ ٹی وی میں کمپیوٹر کے تمام فنکشن اور ویب کیم بھی موجود ہے ۔