ٹیکسلا ہیوی انڈسٹری میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام ،دو خود کش حملہ آور گرفتار

ٹیکسلا ہیوی انڈسٹری میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام ،دو خود کش حملہ آور ...
ٹیکسلا ہیوی انڈسٹری میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام ،دو خود کش حملہ آور گرفتار

  

ٹیکسلا(مانیٹر نگ ڈیسک )سیکیورٹی اداروںنے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں دہشت گردوں کے بڑے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خود کش بمبار گرفتار کرلیے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دو مبینہ افراد نے ہیوی انڈسٹری میں داخل ہونے کی کوشش کی تو وہاں موجود گارڈز نے ان افراد کی مشکوک حرکات پر روکنے کی کوشش کی جس پر دو ہشت گردوں نے دوڑ لگا دی ۔سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں نے ابھی کچھ ہی فاصلہ طے کیا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے انہیں پکڑ لیا ۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ بھی برآمد ہو ئی ہے ۔دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں