صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث ملزم سمیت چار دہشت گرد گرفتار

صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث ملزم سمیت چار دہشت گرد گرفتار
 صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث ملزم سمیت چار دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی: (مانیٹنگ ڈیسک) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سیکیورٹی اداروں نے شہر سے سینئر صحافی آفتاب عالم سمیت 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم ذیشان سمیت چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ناظم آباد سے را کے ایجنٹ ندیم عرف انکل بھی گرفتار ۔کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے نیو کراچی میں سینئر صحافی آفتاب عالم سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر سید ذیشان حیدر زیدی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم سپاہ محمد منظر امام گروپ سے ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قاتل شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کر کے افراتفری پھیلانا چاہتا تھا۔ دوسری جانب کاﺅنٹر ٹیررزام ڈیپارٹمنٹ نے ناظم آباد سے ندیم عرف انکل نامی را کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کا کہنا ہے ندیم عرف انکل نے بھارت میں دہشت گردی کی تربیت لی۔ ملزم واٹر بورڈ میں ملازمت کر رہا تھا۔پو لیس نے مختلف علاقوں سے دو ٹارگٹ کلروں کو گرفتار کیا جو کہ بیرون ملک سے تربیت یافتہ ہیں اور شہر میں سیاسی جماعت کے لیے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔

مزید :

کراچی -