رات کے 3 بجے عاشقوں کا دھاوا، محبوباﺅں کو چھڑا کر لے گئے

رات کے 3 بجے عاشقوں کا دھاوا، محبوباﺅں کو چھڑا کر لے گئے
رات کے 3 بجے عاشقوں کا دھاوا، محبوباﺅں کو چھڑا کر لے گئے

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر متھرا کے ایک دارالامان پر دونوجوانوں نے رات کے آخری پہر دھاوا بول دیا اور گارڈ کی درگت بناتے ہوئے نہ صرف اپنی محبوباﺅں کو لے اڑے بلکہ دیگر 17 خواتین کو بھی آزاد کردیا۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز سوامی گھاٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ موٹرسائیکل سوار دونوجوانوں نے دارالامان کے گارڈ کو زدوکوب کیا اور اندر موجود تمام خواتین کو آزاد کردیا، جبکہ 22 سالہ اور 17 سالہ دو لڑکیوں کو ساتھ لے گئے۔ ایس ایس پی متھرا راکیش سنگھ کا کہنا تھا کہ تقریباً تمام خواتین کو دوبارہ دارالامان پہنچایا جاچکا ہے کیونکہ باہر نکلنے کے بعد انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کہاں جائیں گی، البتہ دو لڑکیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس ان دو لڑکیوں اور انہیں لے جانے والے نوجوانوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے گارڈ کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔3

اس لڑکی نے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گی

مزید : ڈیلی بائیٹس