خشکی کے بعد دبئی نے پانی میں دنیا کی ایک ایسی سب سے بڑی چیز بنالی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور اگلی بار یہ جگہ ضروردیکھیں گے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) خشکی پر بنے ہوئے واٹر پارک تو آپ نے بہت دیکھے ہوںگے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دبئی حکومت نے سمندر میں تیرتا ہوا ایک واٹرپارک بناڈالا ہے جو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا پانی پر تیرتا ہوا واٹر پارک ہے۔ اس پارک میں سلائیڈ، سرنگیں اور دیگر تفریح طبع کی اشیاءبنائی گئی ہیں۔
العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ پارک دبئی کے ساحل سے چند سو میٹر دورسمندر میں بنایا گیا ہے جس کا کل احاطہ 2700مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت 500لوگوں کے موجود رہنے کی گنجائش ہے۔ یہ پارک دبئی شہر کے نئے سرکاری لوگو(Logo)کی شکل میں بنایا گیا ہے۔یہ پارک رواں ماہ آغاز میں سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اس میں 8سال سے زائد عمر کے لوگوں کو داخلے کی اجازت ہے۔ پارک میں جانے کے لیے لائف جیکٹ پہننا اور سیاح کو پیراکی آنا ضروری ہے۔