اگر مرد ہر وقت اس کام میں پڑجائیں گے تو ان میں کینسر پیدا ہوجائے گا، سائنسدانوں نے مرَدوں کو خبردار کردیا

اگر مرد ہر وقت اس کام میں پڑجائیں گے تو ان میں کینسر پیدا ہوجائے گا، ...
اگر مرد ہر وقت اس کام میں پڑجائیں گے تو ان میں کینسر پیدا ہوجائے گا، سائنسدانوں نے مرَدوں کو خبردار کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کی تیزرفتار زندگی میں شاید ہی کوئی ہو جو تفکرات ِ کارگہِ ہستی میں مبتلا نہ ہو۔ جسے دیکھو وہ کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے، مگر ہمہ وقت کی پریشانی کے متعلق ماہرین نے اب ایک انتہائی بری خبر سنا دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جو مرد ہر وقت ذہنی پریشانی کا شکار رہتے ہیں ان میں کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات دوگنا ہو جاتے ہیں۔ یہ افتاد صرف مردوں ہی کے لیے ہے کیونکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مردوں کے برعکس پریشانی اور ذہنی دباﺅ کا یہ خطرناک اثر خواتین پر نہیں ہوتا۔ ماہرین نے اپنی اس تحقیق کے لیے 15ہزار 938برطانوی شہریوں کی دماغی حالت، سگریٹ و شراب نوشی کی عادت اور کینسر کے مرض کے ریکارڈ کا مشاہدہ کیا۔

اگرآپ بھی اپنی مردانہ قوت بڑھانا چاہتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے تیز روشنی کی طرف منہ کریں کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسا دعویٰ کردیا کہ سن کرہر مردخوشی سے نہال ہوجائے گا

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد ذہنی دباﺅ اور پریشانی سے چھٹکارہ پانے کے لیے سگریٹ اور شراب نوشی کی طرف راغب ہو جاتے ہیں اور یہ دونوں چیزیں کینسر کا باعث بنتی ہیں۔ خواتین چونکہ ان دونوں موذی اشیاءکی طرف کم ہی راغب ہوتی ہیں لہٰذا ان میں کینسر کے امکانات میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوتا۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مرد خواتین کی نسبت کینسر کے مرض سے زیادہ مرتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کسی بھی مرض کی صورت میں جلدی ڈاکٹر سے رجوع کر لیتی ہیں اور ان میں کینسر کی تشخیص مرض کے ابتدائی مراحل میں ہی ہو جاتی ہے اس لیے ان کے واپس صحت یاب ہونے کے امکانات کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس مرد ڈاکٹر کے پاس جانے میں لاپرواہی برتتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں کینسر کا پتہ ہی اس وقت چلتا ہے جب مرض قابو سے باہر ہو چکا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کینسر کے مریض مردوں میں شرح اموات خواتین کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -