نیویارک حملہ، چورنے غلطی سے ایسا کام کردیاکہ درجنوں لوگوں کی زندگی بچ گئی

نیویارک حملہ، چورنے غلطی سے ایسا کام کردیاکہ درجنوں لوگوں کی زندگی بچ گئی
نیویارک حملہ، چورنے غلطی سے ایسا کام کردیاکہ درجنوں لوگوں کی زندگی بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ دنوں ایک بم حملہ ہوا جس میں دو درجن سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک اور بم رکھا گیا لیکن دو چوروں نے غلطی سے ایسا کام کر دیا کہ درجنوں لوگوں کی زندگی بچ گئی۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ بم ایک بیگ میں چھپا کر الزبتھ کے ایک ریلوے سٹیشن پر ایک کوڑے دان میں رکھا گیا تھا۔ وہاں سے دو بے گھر نوجوان گزرے تو انہوں نے خیال کیا کہ شاید اس بیگ میں کوئی قیمتی چیز ہو گی مگر جب انہوں نے اسے اٹھایا اور کھول کر دیکھا تو اس میں ایک پریشر ککرموجود تھا جس میں سے کئی تاریں نکل رہی تھی اور اس کے ساتھ ایک موبائل فون نصب تھا۔ انہوں جب یہ دیکھا تو سمجھ گئے کہ یہ بم ہے لہٰذا وہ اسے گلی میں پھینک کر دور بھاگ گئے اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ الزبتھ کے میئر کرس بولویگ کا کہنا تھا کہ ”ان دو نوجوانوں نے درجنوں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔“ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں کہیں پریشر ککر اور اس کے ساتھ نصب موبائل فون دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔