شہر میں نقل وحرکت کیلئے گاڑی نہیں سائیکل کا استعمال کرنیوالے کوئٹہ سٹی کے ایس ایچ او کی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل

شہر میں نقل وحرکت کیلئے گاڑی نہیں سائیکل کا استعمال کرنیوالے کوئٹہ سٹی کے ...
شہر میں نقل وحرکت کیلئے گاڑی نہیں سائیکل کا استعمال کرنیوالے کوئٹہ سٹی کے ایس ایچ او کی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)روزانہ کے معمولات زندگی کیلئے شہر میں نقل وحرکت کیلئے گاڑی نہیں سائیکل کا استعمال کرنیوالے کوئٹہ سٹی کے ایس ایچ او کی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کوئٹہ سٹی کے ایس ایچ او کی اس تصویر نے ان زندگی کے اہم گوشے اور ایمانداری کو عیاں کردیا ہے،عام طور پر پولیس میں اس آفیسر کو زیادہ ترقی اور شہرت ملتی ہے جو زیادہ کرپٹ اوراعلیٰ حکام کا وفادار ہوتا ہے لیکن اس ایماندار ایس ایچ او کی تصویر نے دنیا کو ایک نیا چہرہ دکھایا ہے،اس تصویر سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں ابھی بھی ایماندار اور اچھے پولیس آفیسر موجود ہیںجو محکمے کی نیک نامی کا ذریعہ ہیں۔

سوشل میڈیا کے صارفین نے اس ایماندار آفیسر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

قومی -