چولستان میں 2لاکھ بھیڑوں کی اون سے 80لاکھ کی آمدنی ہوتی ہے : ملک اقبال چنڑ

چولستان میں 2لاکھ بھیڑوں کی اون سے 80لاکھ کی آمدنی ہوتی ہے : ملک اقبال چنڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی )چیئرمین چولستان ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی و وزیر کوآپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستان میں تقریبا 2لاکھ سے زائد اعلیٰ نسل کی بھیڑیں موجود ہیں جن کی اون سے 80لاکھ روپے سے زائد کی آمدن ہوتی ہے۔یہاں کا اون دنیا کے بہترین اون میں شمار ہوتا ہے۔ان بھیڑوں کا اون ہر سال اپریل اور ستمبر میں حاصل کیا جاتا ہے۔چولستان کے لوگوں کی زندگی میں تیز رفتار معاشی تر قی کے لئے یہاں کی بھیڑوں کی نسل کو مزید پروان چڑھاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چولستان کو آپریٹو وول ڈ ویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ یونین لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز،پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود ججا،اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹواور منیجر وول یونین ملک محمد امتیاز کے علاو ہ دیگر افسران بھی مو جود تھے۔انہوں نے کہا کہ چولستان کے لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کے لئے حکومت متعدد اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔اس سلسلے میں وہاں کے لائیو سٹاک کے علاج معالجہ اور ان کی بہتر نگہداشت کے لیئے عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا چولستان کو آپریٹو وول ڈ ویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ یونین لمیٹڈ کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے ا ور جلد ان سے یہ اراضی واگزار کرا لی جائے گی۔انہوں نے چو لستان کو آپریٹو وول ڈ ویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ یونین لمیٹڈ کی اراضی پر ایک جدید نوعیت کا پلازہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی آمدنی مکمل طور پر چولستانیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔

مزید :

کامرس -