ویڈیو کے اس زمانے میں پروفیشنل گلوکارمسائل کاشکارہیں،صائمہ ممتاز

ویڈیو کے اس زمانے میں پروفیشنل گلوکارمسائل کاشکارہیں،صائمہ ممتاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صائمہ ممتازنے کہاہے کہ ویڈیو کے اس زمانے میں پروفیشنل گلوکارمسائل کاشکارہیں،آج وہی سنگربن سکتاہے جس کے پاس وسائل ہیں۔ایک بیان میں ان کاکہناہے کہ ماضی میں گلوکارریڈیوسے ٹی وی جاتے تھے اورپھرریلیزنگ کمپنیاں ان کے ساتھ معاہدے کرے انکے البمزخودریلیزکرتی تھیں اورگلوکاروں کوالبمزکامعقول معاوضہ دیاجاتاتھا۔لیکن کیسٹ کے دورختم ہونے کے بعدشوقیہ فنکارزیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔کیونکہ آج جس کے پاس پیسہ ہے، وہ گاناریکارڈکرکے اسے سوشل میڈیااورٹی وی چینلزسے نشرکرادیتاہے لیکن جواصل گانے والے ہیں جنہوں نے کئی برس تک استادوں کی خدمات کرکے فن سیکھاہے ۔انہیں آگے لانے والاکوئی نہیں کیونکہ وہ گانے ریکارڈکرانے ،ویڈیوبنانے اوراسے ریلیزکرانے کیلئے لاکھوں روپے خرچ نہیں کرسکتے جس کے باعث ملک میں ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے۔صائمہ ممتاز کاکہناہے کہ حکومت کوپاکستان میں موسیقی کی ترقی اورفنکاروں کی پروموشن کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔وگرنہ پاکستان میں گائیکی کامعیارختم ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -