مکوڑی آئل فیلڈ بند چند روز کیلئے بند ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا امکان

مکوڑی آئل فیلڈ بند چند روز کیلئے بند ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا امکان

  

 مکوڑی( آن لائن )ملک کا دوسرا بڑا ایل پی جی پیداواری پلانٹ مکوڑی آئل فیلڈ چند دنوں کیلئے بند کردیا گیا۔ جس کے باعث ایل پی جی کی مقامی پیداوارمیں ساڑھے چھ سوٹن یومیہ کا شارٹ فال پیدا ہونیکا امکان ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے صدرعرفان کھوکھرکے مطابق اوجی ڈی سی ایل کے مکوڑی آئل فیلڈ کی بندش کے باعث پلانٹ سے یومیہ ساڑھے چارسومیٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداواررک گئی ہے۔ جس کے باعث ایل پی جی کا یومیہ شارٹ فال ساڑھے چھ سوٹن سے تجاوزکرجائیگا۔ انکا کہنا ہے کہ مکوڑی آئل فیلڈ کو دوبارہ آپریشنل نہ کیا گیا،تو دس دن میں شارٹ فال چھ ہزارمیٹرک ٹن سے تجاوزکر جائے گا۔ جس کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔عرفان کھوکھر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اوجی ڈی سی ایل کو فوری طور پر پلانٹ کی بحالی کا کی ہدایت کریتاکہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی سپلائی اورقیمت کومناسب سطح پربرقراررکھا جا سکے۔

مزید :

کامرس -