پریانکا چوپڑا کی فلم ’’بے واچ‘‘ اگلے سال مئی میں ریلیز ہو گی

پریانکا چوپڑا کی فلم ’’بے واچ‘‘ اگلے سال مئی میں ریلیز ہو گی
 پریانکا چوپڑا کی فلم ’’بے واچ‘‘ اگلے سال مئی میں ریلیز ہو گی

  

لاس اینجلس (این این آئی)پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو ’کوائنٹیکو‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کی پہلی ہولی وڈ فلم ’’بے واچ‘‘ اس وقت زیرتکمیل ہے جس کی ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے،اس فلم میں وہ ایک ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔گذشتہ رات لاس اینجلس میں 68 ویں ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی۔پریانکا چوپڑا نے نہ صرف ریڈ کارپٹ پر پہنے گئے اپنے سرخ لباس کی بدولت سب کی توجہ حاصل کی بلکہ انھیں اس تقریب میں ایک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر اسٹیج پر ان کے ساتھ برطانوی اداکار ٹوم ہڈلسٹن بھی موجود تھے۔اس موقع پر پریانکا چوپڑا نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کے ساتھ ایمی ایوارڈز کی ریہرسل کے موقع پر ٹوم ہڈلسٹن کے ساتھ ایک دھندلی سی تصویر شیئر کی تھی۔اس سے قبل ان دونوں کو ریہرسل کے بعد مائیکروسوفٹ ٹھیٹر میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -