شوبز صحافیوں کا پلیٹ فارم مضبوط کرنے کی کوششیں

شوبز صحافیوں کا پلیٹ فارم مضبوط کرنے کی کوششیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لائن ) کراچی سمیت ملک بھر میں شوبز صحافیوں کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں فنکاروں اور صحافیوں کے درمیان رابطوں کومزید بہتر بنایا جائے گا اور فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں ہوٹل پرل کانٹی نینٹل میں ہونے والے کراچی کے شوبز صحافیوں کے اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی، صدرعبدالوسیع قریشی ، نائب صدر راشد نور جوائنٹ سیکریٹری ذیشان صدیقی کے علاوہ سینئر شوبز صحافی اور ایسوسی ایشن کے رکن خالد فرشوریٰ، مدیر نگار اسلم الیاس رشیدی، جی ایم خاصخیلی اختر علی اختر، ڈاکٹر عمیر ہارون شریک تھے جبکہ کو آرڈنیٹر کے طور پر فلم اسٹار سدرہ خان نے شرکت کی اور شوبز صحافیوں کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ گلوکار عامر سلیم بھی اجلاس میں شریک تھے۔
میزبان ڈاکٹر عمیر ہارون نے کہا کہ شوبز صحافیوں اور فنکاروں کے درمیان جو فاصلے بڑھ گئے ہیں انہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ سینئر شوبز جرنلسٹ اختر علی اختر نے کہا کہ نئے آنے والے فنکار پرنٹ میڈیا کے صحافیوں سے کو نظر انداز کرنے لگے ہیں یہ اچھا رجحان نہیں ہے اسکو اپنی حکمت عملی سے ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے تجویز پیش کی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر ماہ کسی فنکار کے ساتھ میٹ دی اسٹار پروگرام منعقد کیا جائے جس کی تمام صحافیوں نے تائید کی۔ ایسوسی ایشن کے چیئر مین اطہر جاوید صوفی اور صدر عبدالوسیع قریشی نے کہا کہ ملک بھر میں موجودہ شوبز صحافیوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال کی صورت میں ہم اپنے اتحاد کے ذریعے مخالفین کی کوششوں کو ناکام بنا سکیں۔ ان شخصیات نے کہا کہ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے جلد ہی شوبز جرنلسٹس کو متحد کرنے کیلئے ملک گیر مہم شروع کی جائے گی اور اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کا نمائندہ وفد جلد ہی لاہور، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، سمیت حیدر آباد اور سندھ کے دیگر شہروں کے دورے کرے گا۔

مزید :

کلچر -