پاسپیڈا نے پیاف فاؤنڈر الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

پاسپیڈا نے پیاف فاؤنڈر الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

  

لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا)عابد حمید خاں کی زیر صدارت بادامی باغ میں پاسپیڈا کے اجلاس میں پاسپیڈا کے تمام عہدیداران و ممبران نے لاہور چیمبرز الیکشن2016ء میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عابد حمید خاں نے کہا کہ لاہور کے تمام تاجر اور صنعتکار برادری پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر الائنس نے ہمیشہ تاجروں اور صنتعکاروں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی ہے موجودہ حکومت نے تاجروں اور صنعتکاروں پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی ہے جس کے باعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو تاجر اور صنعتکار دوست پالیسیاں بنانی ہونگی تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آسکے۔ عابد حمید نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر الائنس کے 14سال کی کامیابی تاجروں کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے تاجروں کے دل پیاف فاؤنڈر الائنس کے ساتھ دھڑکتے ہیں تاجر برادری کو بخوبی احساس ہے کہ انکے مسائل کو حل کروانے کی اہلیت صرفپیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں میں ہے اس لیے تاجر پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار رکروائیں گے۔

مزید :

کامرس -