گلوکارندیم عباس لونے والا کے نئے وڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

گلوکارندیم عباس لونے والا کے نئے وڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارندیم عباس لونے والا کے نئے وڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔ ویڈیوز کے بارے میں ندیم عباس نے بتایا کہ میں نے اپنے تمام گیت ملک کے نامور گلوکاروں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے گائے ہیں جن میں ملکہ ترنم نورجہاں،نصرت فتح علی خان،عابدہ پروین،مسعودرعنا،اور شوکت علی شامل ہیں۔ندیم عباس نے بتایا کہ ان گیتوں کی موسیقی مجاہد حسین،وجی علی نے تیار کی ہے جبکہ وڈیو کے ڈائریکٹر علی حسن اور آصف مسعود ہیں۔ ان گیتوں کی شوٹنگ دبئی اور لندن میں کی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کا دور ری مکس کا ہے اس لئے میں نے یہ تمام گانے ری مکس کئے ہیں۔ کوک سٹوڈیو میں تمام گانے ری کس کئے جاتے ہیں،اگر گلوکار نئی چیزیں متعارف نہیں کرائیں گے تو موسیقی کے باب بندہوتے جائیں گے۔ندیم عباس نے مزیدکہا کہ نوجوان نسل غزل کو پروموٹ کرے ۔ندیم عباس نے اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے۔

مزید :

کلچر -