معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی،جیا بٹ

معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی،جیا بٹ
معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی،جیا بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرجیا بٹ نے کہا ہے کہ انہیں سٹیج پر کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر وہ بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتیں۔ایک سوال کے جواب میں جیا بٹ نے کہاکہ وہ میں کئی سال سے ہیں اور صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں ۔میں عید کے موقع پر الفلاح تھیٹر کے ڈرامہ میں پرفارم کروں گی اس ڈرامہ کیلئے نیاڈانس آئٹم تیار کیاہے ۔جیا بٹ نے مزید بتایاکہ سٹوڈیوز اب دوبارہ آباد ہونے شروع ہوچکے ہیں۔جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے خوش آئندہے۔اس سے فلموں کا مستقبل کافی روشن نظر آرہاہے مجھے خوشی ہوگی کہ میں بھی اس ترقی کا حصہ بنوں معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔عید پر میری پشتو فلم بھی نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -