2 ماہ کے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں83فیصد اضافہ ہوگیا

2 ماہ کے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں83فیصد اضافہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہینو پاک کا ملکی مارکیٹ میں حصہ 50 فیصد سے زائد ہے اور کمپنی کی جولائی اور اگست 2016ء کے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 82.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران کمپنی نے 503 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 275 یونٹس فروخت کئے گئے تھے۔ معروف تجزیہ کار عامر شفاعت خان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کی دوسری بڑی کمپنی اسوزو ہے جس نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 368 یونٹس فروخت کئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 139 یونٹس فروخت کئے تھے اس طرح کمپنی کی فروخت میں 164.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اسی طرح نسان ٹرک کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 21.7 فیصد کا اضافہ ہونے سے کمپنی کی فروخت کردہ بڑی کمرشل گاڑیوں کی تعداد 168 یونٹس اور ماسٹر ٹرک کی فروخت میں 14.6 فیصد کے اضافہ سے فروخت کی گئی بڑی کمرشل گاڑیوں کی تعداد 149 یونٹس تک بڑھ گئی۔

مزید :

کامرس -