حکومت کے موثر اقدامات سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی:اوورسیزچیمبر

حکومت کے موثر اقدامات سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی:اوورسیزچیمبر

  

اسلام آباد(اے پی پی) اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ او آئی سی سی آئی کے حکام نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے صوبوں کی سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ٹیکسز کی ایڈجسٹمنٹ کا بروقت فیصلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی

جبکہ ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بھی بہتر ہو گا جس سے قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں معاونت ہو گی۔

مزید :

کامرس -