شالیمار تھیٹر میں اصلاحی ڈرامہ پیش کئے جاتے ہیں،ملک طارق

شالیمار تھیٹر میں اصلاحی ڈرامہ پیش کئے جاتے ہیں،ملک طارق
 شالیمار تھیٹر میں اصلاحی ڈرامہ پیش کئے جاتے ہیں،ملک طارق

  

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق نے کہا ہے کہ آغاز سے آج تک اصلاحی اور فیملی ڈرامہ پیش کرنے کی کوشش کی اور آج تک اس پر کاربند ہوں۔ نہوں نے کہا کہ شالیمار تھیٹر پر ہمیشہ فیملیوں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے فحاشی سے پاک اور اصلاحی ڈرامہ پیش کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سکرپٹ اور ریہرسل کے مطابق ڈرامہ پیش کرنے کے لئے خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور فنکار اس سے آگاہ ہیں۔ملک طارق نے کہا کہ شالیمار تھیٹر اپنے اچھے ماحول اور بہترین سکیورٹی کے باعث پنجاب کے تمام ڈرامہ ہالوں میں ممتاز مقام رکھتا ہے اور میری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے اس معیار کو بر قرار رکھیں۔

مزید :

کلچر -